گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز
کھیلوں کا افتتاح اساتذہ کی سائنس فیکلٹی اور آرٹس فیکلٹی کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ سے ہوا جو 8،8 اووروں پر محیط تھا
میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کا پرنسپل صاحب کے ساتھ فوٹو سیشن سے ہوا
میچ سے پہلے وائس پرنسپل پروفیسر حفیظ خان نے پرنسپل جناب سید عبدالواجد شاہ صاحب کو چند بال پھینک کرباضابطہ آغاز کیا
دونوں فیکلٹیز کے مابین کھیلے جانے والا یہ میچ یکطرفہ ثابت ہوا جو سائنس فیکلٹی نے 70 رنز کی برتری سے جیت لیا
آخر میں پرنسپل صاحب نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان پروفیسر سجاد حسین کے علاوہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں
خوش آئیند بات یہ ہے کہ سٹاف کے مابین اتفاق و یگانگت پیدا کرنے والی ایسی سرگرمیاں کالج میں درس وتدریس کے اوقات کے بعد منعقد ہوتی ہیں تاکہ طلباء و طالبات کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو.



