آگاہی پروگرام برائے طلبہ
گورنمنٹ ڈگری کالج بالاکوٹ میں طلبہ کے لیے ایک خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر بالاکوٹ پولیس اسٹیشن سے DSP محمد سہیل صاحب اور SP صابر حسین صاحب نے گورنمنٹ ڈگری کالج بالاکوٹ کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔
دورے کا مقصد طلبہ کو پولیس سہولت مرکز (Police Facilitation Center) کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور اس کی مختلف سہولیات، خدمات اور عوام کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں معلومات دینا تھا۔
پولیس افسران نے طلبہ کو شہریوں کے لیے پولیس سہولت مرکز کی اہمیت، مختلف پولیس خدمات کے حصول کے طریقۂ کار اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے فرائض کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
گورنمنٹ ڈگری کالج بالاکوٹ انتظامیہ کی جانب سے معزز پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے طلبہ کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے اپنا قیمتی وقت دیا۔
Government Degree College Balakot
Education • Awareness • Responsibility



